کہو دل سے کہو تمکو
فسانے یاد کتنے ہیں
میرے بچپن، لڑکپن
کے زمانے یاد کتنے ہیں
پرانے زخم گٹھنوں
پر، کھرونچیں دل کے کونوں میں
ہیں قصّے سب میں پوشیدہ، زبانی یاد کتنے ہیں
ہیں قصّے سب میں پوشیدہ، زبانی یاد کتنے ہیں
کسےمجھ سے محبت تھی، میں کس پہ دل سے مرتی تھی
وہ اک تھے یا
علیحدہ تھے، طلاطم یاد کتنے ہیں
میں شاعر ہوں یا شیدائی، میں ناصح ہوں یا قصّہ گو
حکایت یاد کتنی ہے،
ترانے یاد کتنے ہیں
فقط خودرفتگی تھی وہ، یا پھر تھا عشق پوشیدہ
اچھنبا تھا یا مدّاحى، تواہم یاد کتنے ہیں
کسی نے سیپ کھنگالے،کسی نےموتی چن ڈالے
جو میں نے گن کے رکھے ہیں، وہ لمحے یاد کتنے ہیں
عذر میں شرمساری ہے، شرم میں عذر ہے پنہاں
خجالت اور محبت کے
تصادم یاد کتنے ہیں
سوانح لکھنے بیٹھی تھی مگر بس شعر ہوتے ہیں
زمان
دیگر, چه می دانید, تمکو یاد کتنے ہیں
No comments:
Post a Comment
What you write is what you think and what you think is who you are.